اضافی فیسوں کا معاملہ، ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی حمایت کردی

18 Nov, 2019 | 03:08 PM

M .SAJID .KHAN

(یاور ذوالفقار)لاہور ہائیکورٹ نےپرائیویٹ سکولوں کےاضافی فیسیں وصول کرنے کےمعاملے پرسپریم کورٹ کےفیصلے تائید کر دی،عدالت نےفیسوں کا تعین نہ ہونے تک نئی فیسوں کی وصولی کے لیے کل جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نےاظہرصدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پرسماعت کی، سماعت میں پرائیویٹ سکولز کےاضافی فیسیں وصول کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا،عدالت نےحکم دیا 15 دنوں میں سپریم کورٹ کے2017 کےفیصلےکے مطابق فیسیوں کا تعین کیا جائے،ہائیکورٹ نے یہ بھی حکم دیا کہ اس دوران فیس کے معاملے پر کسی بچے کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن منسوخی کےاحکامات کو معطل کردیا،پرائیویٹ سکولزکی اضافی فیسوں کی وصولی کے معاملے پر کل مزید سماعت ہوگی۔

مزیدخبریں