حکومت نے ٹیکنیکل ایڈوائزر بھرتی کرنے کا اہم فیصلہ کرلیا

18 Nov, 2019 | 02:39 PM

M .SAJID .KHAN

(ریحان گل) حکومت نے اصلاحات کےنام پرایک اورتجربے کی تیاری اورگورننس بہتر بنانے کے لئے لاکھوں روپےتنخواہ پر گریڈ 23 میں ٹیکنیکل ایڈوائزر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  حکومت کی جانب سےگورننس بہتر بنانےکےلیےانتظامی سیٹ اپ میں اصلاحات کےحوالےسےمختلف فیصلےکیےجارہے ہیں، حکومت نے گریڈ 23 میں بھاری تنخواہوں پرٹیکنیکل ایڈوائزر بھرتی کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے،جس کےلیےابتدائی طورپر10وزارتوں کوشارٹ لسٹ کیا گیاہے۔

پرائیوٹ سیکٹرمیں متعلقہ کام کا وسیع تجربہ اوراچھی شہرت رکھنے والےایڈوائزرکو6 سے8 لاکھ روپےماہانہ تنخواہ پررکھاجائےگا،ٹیکنیکل ایڈوائزرزگریڈ 22 کےوفاقی سیکرٹری سےاوپراوروفاقی وزیر کے ماتحت ہوں گے،ٹیکنیکل ایڈوائزرز وفاقی سیکرٹریز کے کام کی مانیٹرنگ کے علاوہ حکومتی ویژن پرعملدرآمد کرانےکےذمہ دارہوں گے۔

وفاقی سیکرٹریزاور وزرا ءکے پاس ٹیکنیکل تعلیم اور تجربہ نہ ہونےکے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے،تاہم ذرائع کا دعویٰ ہےکہ بیوروکریسی میں اس فیصلےکولےکر شدید تحفظات پائےجاتے ہیں اوراس فیصلےکی بھرپورمخالفت کی تیاری کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں