لاہور(سٹی42)رواں کاروباری ہفتے کے پہلے دن پر سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، خالص24قیراط فی تولہ سونا86300 روپے کا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز کے پہلے دن سونے کی قیمت میں 50روپے کی کمی ہوئی، کمی سے خالص 24قیراط فی تولہ سونا86300 روپے کا جبکہ22قیراط فی تولہ سونا79108 روپے کا ہوگیا۔
ذرائع کا کہناتھا کہ شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہوا، خواتین صارفین نے سونے کی قیمتیں کم ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے ملکی مقامی مارکیٹ میں بھی سونا کی قیمت کم ہوئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پرسونے کی قیمت میں150 کا اضافہ ہواتھا جس سےفی تولہ سونے کی قیمت86700 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت 74331 روپے تھی۔