وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی شخصیات کا حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر اظہار افسوس

18 Nov, 2018 | 02:00 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، سینئر وزیر عبدالعلیم خان سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ  حاجی عبدالوہاب کی خدمات کوہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان، چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف، مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف، سینئر لیگی رہنما حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب، مولانا فضل الرحمان اور سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور انکی فروغ دین کیلئے انجام دی گئی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور مرحوم کی  مغفرت کیلئے دعا کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کریں۔

نواز شریف نے ممتاز عالم دین حاجی عبدالوہاب کے انتقال کو امت مسلمہ کیلئے بڑا نقصان قرار دےد یا۔ کہتے ہیں کہ حاجی عبدالوہاب نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کا درس دیا۔ ان کی اُمت کو جوڑنے کی محنت رائیگاں نہیں جائے گی۔

واضح رہے کہ آج صبح فجر کے وقت تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب طویل علالت کے بعد 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ آج  اجتماع گاہ رائیونڈ میں ادا کی جائے گی.

مزیدخبریں