(عمر اسلم) کلفٹن کالونی وحدت روڈ کے رہائشیوں کا سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ کہتے ہیں کہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے گھروں میں کھانا تک نہیں پکا سکتے۔
احتجاج کے دوران اہل علاقہ نے حکومت سے گیس کی بندش کا مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا ہےکہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی علاقے میں گیس کی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گیس صرف علی الصبح آتی ہے اور اس کے بعد سارا دن چولہے بند پڑے رہتے ہیں جس کے باعث وہ کھانا تک نہیں پکا سکتے۔ احتجاج میں امیر جماعت اسلامی پی پی 160 احمد سلمان بلوچ، وائس چیئرمین یونین کونسل احسان احمد چودھری، اشتیاق گجر عامر شہزاد اور رانا عمیر سمیت دیگر نے شرکت کی۔