(درنایاب) شوکت خانم فلائی اوور منصوبے کے بعد ایل ڈی اے کا ایک اور منصوبہ ناقص پلاننگ کی بھینٹ چڑھ گیا۔
سٹی42 کے مطابق ایک سال گزر جانے کے باوجود فنڈزنہ ملنے کے باعث پارک اینڈ شاپ ارینا پراجیکٹ کا کام بند کردیا گیا۔ منصوبے کے 38 کروڑ واجب الادا ہیں۔ جبکہ فنڈز نہ ملنے سے تعمیراتی کام بند پڑا ہے۔ کنٹریکٹرز نے مارکیٹ سے ڈیفالٹر ہونے کی بنا پر کام بند کررکھا ہے۔
ایل ڈی اے کے بجٹ میں منصوبے کے فنڈز ہونے کے باوجود ادائیگیاں نہیں کی جارہیں۔ ایل ڈی اے کی ذیلی ایجنسی ٹیپا نے ایک سال قبل کام شروع کیا تھا۔ جو چار ماہ میں مکمل ہونا تھا۔ منصوبے کے ڈیزائن اور فنڈز کے باعث چار مرتبہ تکمیل کی تاریخ تبدیل کی گئی۔