(سعود بٹ) سانحہ ماڈل ٹاﺅن کیس میں شہباز شریف کی پیشی کا معاملہ، ڈی جی نیب آج وکلاء ٹیم سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب آج وکلاء ٹیم سے مشاورت کیلئے ملاقات کریں گے، ملاقات میں شہباز شریف کو پیش کرنے کے حوالے سے قانونی نکات پر غور کیا جائے گا۔سپریم کورٹ نے میاں شہباز شریف کو 19 نومبر کو پیش ہونے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔
یاد رہے کہ جون 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے میں پاکستان عوامی تحریک کے 14کارکنان شہید ہوئے تھے۔