شہباز شریف سے نواز شریف اور دیگر اہلخانہ کی طویل ملاقات

18 Nov, 2018 | 11:32 AM

Sughra Afzal

(عثمان خان)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شریف فیملی کے دیگر افراد نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار شہباز شریف سے نیب آفس میں ملاقات کی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت عدالتوں میں شریف فیملی کے خلاف زیر سماعت کیسز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مریم نواز اپنے چچا سے ملاقات میں جذباتی ہو گئیں۔

ذرائع کے مطابق شریف برادران نے پار ٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کی صورت میں متبادل حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی۔ پارٹی معاملات چلانے کیلئے خواجہ آصف، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کے ناموں پر غور کیا گیا۔ نواز شریف نے احتساب عدالت میں زیر سماعت کیسز سے متعلق شہباز شریف کو آگاہ کیا۔

 ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے سلمان شہباز کے ہاں پیدا ہونیوالے بیٹے کے بارے میں پوچھا اور حمزہ شہباز کو ہدایت کی کہ اگلی ملاقات پر ان کے پوتے کو ضرور ساتھ لے کر آئیں۔ شہباز شریف نے والدہ کی طبیعت کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔ شریف فیملی کی ملاقات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

مزیدخبریں