ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس پاکستان نے قوم کو زبردست خوشخبری سنا دی

چیف جسٹس پاکستان نے قوم کو زبردست خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) اب بھارت جانے کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر امریکہ سے پاکستان آکر آپریشن کریں گے، پاکستان میں بچوں کی جگر کی پیوندکاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے قوم کو خوشخبری سنا دی

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹری میں جگر کی پیوند کاری نہ ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے جگر کی پیوند کاری کیس میں قوم کو خوشخبری سنا دی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار بنے کہا کہ جگر کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ میں ہوگا۔ امریکا سے دو ماہر ڈاکٹر بچوں کے جگر کی پیوند کاری کے لیے پاکستان میں اپنی خدمات سرانجام دینگے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چلڈرن ہسپتال میں جگر کے مرض میں مبتلا بچوں کی لمبی فہرست ہے۔ پیوندکاری کے لیے انڈیا جانا پڑتا اور ویزہ بھی نہیں ملتا تھا اب پہلی مرتبہ ان کا پاکستان میں علاج ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer