سٹی42: کرغیزستان کے دارالحکومت بشکک میں مقامی افراد کو تشدد کا نشانہ بنانےکے واقعات کی اصل وجہ سامنے آ گئی۔
سفارتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بشکک میں زیر تعلیم تین مصری سٹوڈنٹس نے کچھ مقامی کرغیز باشندوں کے ساتھ مار پیٹ کی تھی جس کی ویڈیو کلپ سوشل پلیٹ فارمز پر سامنے اانے سے کرغیز باشندوں میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے غر ملکی سٹوڈنٹس پر حملے شروع کر دیئے۔ پولیس نے کرغیز باشندوں پر تشدد میں ملوث تین مصری سٹوڈنٹس کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ غیر ملکی سٹوڈنٹس پر تشدد میں ملوث کئی کرغیز باشندوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج غیر ملکی سٹوڈنٹس کے ساتھ تشدد کے واقعات شروع ہونے سے پہلے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں غیرملکیوں کی جانب سے مقامی افراد پر تشدد کے افسوسناک واقعہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ اس کی اطلاع بشکک کےداخلی امور کے ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی،بشکک پولیس نے بعد میں ان تین مصری حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا۔
اس ویڈیو کے سوشل پلیٹ فارمز پر پھیلنے سے کرغیزستان کے مقامی افراد کے کچھ گروپس نے حملہ آوروں سے بدلہ لینے کا پرچار کیا ۔ جب غیر ملکی طلبہ پر حملے شروع ہوئے تو مقامی باشندوں نے تمام غیر ملکی طلبہ کو نشانہ بنایا ۔ اس طرح پاکستانی طلبا بھی زد میں آ گئے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے تشدد کے واقعات پر شدید احتجاج کیا گیا اور کرغزستان کے سفیر کو طلب کرکے نہ صرف احتجاج ریکارڈ کروایا گیا بلکہ انہیں کہا گیا کہ طلبہ کی حفاظت کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں جس کے جواب میں کرغیزستان کی حکومت نے دارالحکومت میں غیر ملکی سٹوڈنٹس کی حفاظت کیلئے فوج طلب کر لی۔