سٹی42: فارن آفس کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا ہے کی کرغیزستان کے دارالحکومت بشکک میں ہونے والے تشدد کے واقعات میں کوئی پاکستانی نہیں مرا۔ اس حوالے سے پھیلائی جا رہی تمام افواہیں جھوٹی ہیں۔ بشکک میں ہوسٹلز کے باہر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔امید ہےصورتحال پر جلد قابو پالیا جائیگا۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کر غیزستان میں مقامی طلبہ اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان ہونے والے پر تششد واقعات کے بارے میں پ سرکاری سطح پر مصدقہ معلومات ئیر کرتے ہوئے بتایا کہ تشدد کے واقعات میں زخمی ہونے والے تمام پاکستانی طلبا کو زیادہ زخم نہیں آئے۔ تمام طلبہ کو کوہسپتالوں سے ڈسچارج کردیا گیا ہے تاہم ایک پاکستانی طالبعلم ابھی زیر علاج ہے,پاکستانی سفیر کی اس سے ملاقات ہوچکی ہے اور اس کا مکمل خیال رکھا جا رہا ہے۔
ممتاز زہر ہ بلوچ نے مزید کہا کہ کرغیزستان کی حکومت نے حملہ آوروں کیخلاف کارروائی کی ہے، اور غیر ملکی طلبہ کو سیکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔