وزیراعظم نے بشکک میں پھنسے پاکستانی سٹوڈنٹس کی وطن واپسی کیلئے خصوصی فلائٹس کا انتظام کر دیا

18 May, 2024 | 10:14 PM

سعید احمد: کرغیزستان کے دارالحکومت بشکک میں پاکستانی طلبہ پر تشدد کے واقعات کے بعد پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل حالات میں گھرے  ہوئے پاکستانی طلبہ و طالبات کو وطن واپس لانے کے لئے ہنگامی اقدامات کا آغاز کر دیا۔

پاکستان ایمبیسی کی کوششوں سے  بشکک سے 180 پاکستانی طلبہ کرغز ایئرلائن ایرو نوماڈ کی پروازسے لاہوکیلئے روانہ ہو گئے۔ 
کرغیز ائیر لائن کی فلائٹ "کے اے571"   پاکستانی طلبہ کولےکر 11بجے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی.
سی اے اے کو بشکک سے خصوصی پروازوں کی لینڈنگ کے انتظامات کرنے کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سےے ہدایت موصول ہو گئی۔
وزیراعظم نے بشکک سے وطن واپسی کے خواہش مند طلبہ و طالبات کو واپس لانے کے لئے جتنی ضرورت پڑے خصوصی پروازوں کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں