ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں کرایہ اداروں کی رجسٹریشن نہ کروانے والوں پر کریک ڈاؤن، 2246 گرفتار

Lahore Tennent registration process, Tennent Act violation, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:  لاہور پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں  پر سخت کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

  کرایہ  داروں کی رجسٹریشن نہ کروانے والوں کے خلاف  سال کے پانچ مہینوں میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1528مقدمات درج کروائے گئے۔  اس عرصہ کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی وائلیشن پر 2246 افراد کو گرفتار کیا گیا۔  
پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں کرایہ داری کایکٹ کی خلاف ورزی کے 488 مقدمات درج ہوئے۔  کینٹ ڈویژن میں128، سول لائنز ڈویژن  میں405، صدر  ڈویژن میں784، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں143اورماڈل ٹاؤن ڈویژن میں298 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ  نے کہا ہے کہ کرایہ داروں کا متعلقہ تھانہ میں اندراج نہ کروانے والوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے کیونکہ کرایہ دار کا پولیس ٹیننٹ رجسٹریشن میں اندراج نہ کروانا جرم ہے۔اس خلاف ورزی پر  مالک مکان اور کرایہ دار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ لاہور میں کرایہ اداروں کی رجسٹریشن نہ کروانے والوں پر کریک ڈاؤن، 2246 گرفتار