کلینک آن وہیلز پروگرام؛ ایک دن میں چار ہزار مریضوں کی تشخیص اور علاج کیا گی

18 May, 2024 | 08:09 PM

سٹی42: وزیر اعلیٰ مریم نواز کے کلینک آن وہیلز پروگرام کے تحت  بنائے گئے فیلڈ ہسپتالوں کے ذریعے ایک دن میں  چار ہزار ضرورت مند مریضوں کو ان کے علاقوں میں جا کر امراض کی تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم   کی گئی۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر  نے بتایا کہ  صحت کی سہولت آپکی دہلیز پر پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں فیلڈ ہسپتال طبی سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں ۔  وزیر صحت نے بتایا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فیلڈ ہسپتالوں میں 4008 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ 368 مریضوں کے لیب ٹیسٹ کئے گئے اور 309 مریضوں کے الٹراساونڈ اور ایکسرے کئے گئے۔

مزیدخبریں