وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کارروائی کی جائے، کوئی دباؤ قبول نہ کیا جائے۔ وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ، سی ڈی اے اور پولیس کو تجاوزارت کے خلاف مشترکہ آپریشن کا حکم دے دیا گیا ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ، آپریشن میں سسنگ جانی راجہ گلفراز فارم ہاؤس کی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا،اور ایک فیکٹری سیل کردی گئی۔ 24 کنال رقبہ پر 10 کمرے تعمیر کرکے غیر قانونی طور پر فارم ہاوس بنایا گیا تھا ۔
ڈی سی سی ڈی اے کی قیادت میں اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرکے تجاوزات کو گرایا ۔