فاطمہ عارف: شہر میں لو اور گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے لگتا ہے جیسے سورج سوا نیزے پر آ گیا ہو۔ صبح کا آغاز سخت گرمی سے ہوا اور دوپہر ہوتے ہوتے شہری شدید تپش سے نڈھال ہوگئے۔
آج لاہور میں درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ زمین میں تیش سرایت کر جانے کے سبب ٹمریچر اصل سے دو ڈگری زیادہ 42 ڈگری تک محسوس کیا جا رہا ہے۔ دوپہر دو بجے شہر میں لو جیسی گرم ہوا میں تپش عروج پر تھی جو گھروں سے باہر نکلنے والوں کے چہروں کو جھلسا رہی تھی۔ شام چھ بجے تک ہوا میں تپش بدستور موجود تھی ۔محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کی لہر آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
آج لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 20 فیصد ہے ۔ہوا کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے ۔ آج فضائی الودگی کی بین الاقوامی درجہ بندی میں لاہور ساتویں نمبر پر آگیا۔ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 147 رہی۔سید مراتب علی روڈ پر 149،فیز8-ڈی ایچ اے میں 143،کوٹ لکھپت کے علاقہ میں 115,یو ایس کونسلٹ کے علاقہ میں 162,ٹھوکر نیاز بیگ میں 105 ائیر کوالٹی ریکارڈ کی گئی۔