ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی کا نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دوسرا وزٹ، پرفارمنس میں نمایاں بہتری

Mohsin Naqvi, NADRA Center Shimla Pahari Lahore, Performance improved, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے:  وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا اچانک دورہ کر کے شہریوں سے نادرا سنٹر کے حالات معلوم کئے۔ شہریوں نے بتایا کہ اب  نادرا سنتر کا نظام کچھ بہتر ہوا ہے، باری جلد آ رہی ہے اور انتظار کم کرنا پڑ رہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پرفارمنس بہتر بنانے پر  نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کے شفٹ انچارج اور عملے کو شاباش دی۔

محسن نقوی نے سنٹر میں موجود شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کی پروسیسنگ کے  بارے میں پوچھا۔ انہوں نے  سنٹر پر مہیا کی جا رہی سہولیات  کے متعلق استفسار کیا ، یہ بھی پوچھا کہ کتنا انتظار کرنا پرتا ہے۔

وزیر داخلہ سے بات چیت کرنے والے شہریوں نے بتایا کہ اب باری جلد آرہی ہے۔ انتظار نہیں کرنا پڑ رہا۔ سنٹر میں موجود  شہریوں نے سسٹم کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مختلف کاونٹرز  پر جاکر وہاں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل معلوم کئے۔

محسن نقوی نے سنٹر کے منتظمین کو رات کی شفٹ میں رش کو بہتر طریقے سے مینج کرنے کا حکم دیا۔
محسن نقوی نے نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا پہلے بھی دورہ کیا تھا، تب یہاں صورتحال خراب تھی۔ انہوں نے بتایا کہ آج اس سنٹر  میں آکر خوشی ہوئی ۔ شہریوں کے  فوری  برق رفتاری سے ہو نا خوش آئند ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہریوں کے لئے مزید آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔