صورتحال یکسر بدترین ہے، کوئی مدد کو نہیں آیا، ہم بلڈنگ میں محصور ہیں، طالبعلم کا بیان

18 May, 2024 | 06:34 PM

ویب ڈیسک :  کرغزستان میں دارالحکومت بشکک میں مقیم میڈیکل کے طالبعلم شفیق کا کہنا ہے کہ کرغزستانی لڑکے ہاسٹل میں گھس کر ہمیں تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔ پاکستانی ایمبیسی پاکستانی حکومت کو مس گائیڈ کر رہی ہے کہ کوئی سنگین صورتحال نہیں ہے، صورتحال یکسر بدترین ہو چکی ہے پاکستانی ایمبیسی کی طرف سے بے حسی کی انتہا  کر دی گئی ہے۔ 
طالبعلم کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں طلباء  اور طالبات بھی شامل ہیں۔  مقامی پولیس مشتعل افراد کے سامنے بے بس۔ ہماری مدد کو کوئی نہیں آیا۔ درجنوں پاکستانی طلبہ پر بہمانہ تشدد کیا گیا ۔فلیٹ اور ہوسٹل والے ہمیں زبردستی فلیٹوں سے باہرنکال رہے ہیں۔ کرغزستانی حکام مدد کو نہیں آئے۔  ہم بلڈنگ میں محصور ہیں۔ ہمارا اپنے سفارتخانہ سے بھی کوئی رابطہ نہیں ہے۔ لڑائی مصریوں کی تھی، تشدد تمام غیر ملکی طلباء پر کیا جارہا ہے۔ 

دوسری جانب طالب علم شفیق کے اہل خانہ نے حکومت سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے، کہنا ہے کہ کرغزستان کے مقامی لوگ ہمارے پاکستانی طلباء پر تشدد کررہے ہیں، حکومت فوری نوٹس لے ۔ 

مزیدخبریں