ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرسٹر میاں عامر حسن کی گورنر پنجاب سے ملاقات، پنجاب میں تعلیم اور صحت کے معاملات پر گفتگو

بیرسٹر میاں عامر حسن کی گورنر پنجاب سے ملاقات، پنجاب میں تعلیم اور صحت کے معاملات پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر میاں عامر حسن کی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب میں تعلیم اور صحت کے معاملات پر گفتگو ہوئی ۔ 

بیرسٹر عامر حسن نے سردار سلیم حیدر کو گورنر پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں گورنر کے آئینی اور سیاسی کردار کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ساتھ ہی پنجاب میں تعلیم اور صحت کے معاملات پر بھی گفتگو ہوئی ۔ 

بیرسٹر عامر حسن نے کہا کہ پنجاب کے سب سے بڑے آئینی عہدے پر ایک جیالے کی موجودگی صوبہ میں آئین اور جمہوریت کے لئے نیک شگون ہے ، پنجاب کے عوام ایک سیاسی کارکن کے اس منصب پر فائز ہونے سے پُر اُمید ہیں کہ مفلوک الحال لوگوں کو ترجیح بنایا جائے گا ۔ اب گورنر ہاؤس لاہور عوامی گورنر ہاؤس کا منظر پیش کرے گا ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں نفرت اور تقسیم کے خاتمے کے لئے گورنر پنجاب اپنا کردار ادا کریں گے ، پنجاب کے سماج کو سیاسی رنگ میں ڈھالا جائے گا۔