ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احتجاجی مراسلہ کرغستان کے سفارت خانہ میں موصول ہونے پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا

احتجاجی مراسلہ کرغستان کے سفارت خانہ میں موصول ہونے پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلامی جمیعت طلبہ کے ممبران نے احتجاجی مراسلہ کرغستان کے سفارت خانہ میں بھجوانے کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ 

مظاہرین طلبہ نے احتجاجی مراسلہ کرغستان کے سفارت خانہ میں موصول کروا دیا، جس کے بعد اسلامی جمیعت طلبہ کے ممبران کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کا باقائدہ اعلان کیا گیا۔ اسلامی جمعیت طلبہ کا کہنا تھا کہ میڈیا سے گفتگو کے بعد اپنا احتجاج ختم کر رہے ہیں ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ طلبہ کی فیملیز کا رابطہ منقطع ہو چکا ہے حکومت فوری اقدامات کرے ۔ 

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل بشکیک میں پاکستانی طلبا کیخلاف پرتشدد واقعات پر اسلامی جمیعت طلبہ کے ممبران کی جانب سے کرغزستان سفارت خانے کے باہر احتجاج شروع کیا گیا تھا ،  سفارت خانے کے باہر ممبران کی جانب سے نعرے بازی کی گئی تھی۔ احتجاجی طلبہ کی جانب سے’’ہمیں انصاف چاہیے اور طلبہ اپنا حق لیں گے‘‘ کے نعرے لگائے گئے تھے ۔ احتجاج کے وقت کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کیلئے کرغزستان سفارت خانے کے دونوں اطراف کے راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا تھا، ساتھ ہی سفارت خانے کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔ 

 یاد رہے کہ گزشتہ روز کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مصری اور کرغز طلباء کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد بڑی تعداد میں بلوائیوں نے پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلبہ و طالبات کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے اور 3 طالبعلموں کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی تھیں۔