ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف سے برطانیہ کی ہائی کمشنر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

نواز شریف سے برطانیہ کی ہائی کمشنر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور برطانیہ میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر بھی بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات میں بڑھتے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ مسلم لیگ ن کے قائد نے پاکستان میں سماجی شعبے کی ترقی اور دونوں ممالک کے تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے برطانوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا۔ 

دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کیلئے وقت دینے پر پارٹی قائد محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔