ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانیوں نے 10 ماہ میں کروڑوں ڈالر کی چائے درآمد کرلی

 پاکستانیوں نے 10 ماہ میں کروڑوں ڈالر کی چائے درآمد کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اشرف خان : پاکستانیوں نے 10 ماہ میں کروڑوں ڈالر کی چائے درآمد کرلی .
ادارہ شماریات پاکستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 10 ماہ میں چائے کی درآمد میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا، رواں مالی سال 10 ماہ میں چائے کی درآمد پر 54 کروڑ 74 لاکھ ڈالر خرچ کئے۔  گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں 46 کروڑ 76 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد ہوئی تھی۔ رواں مالی سال 10 ماہ میں 15 فیصد اضافے سے 2 لاکھ 19 ہزار 66 ٹن چائے درآمد ہوئی۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں 1 لاکھ 90 ہزار 830 ٹن چائے درآمد کی گئی تھی ۔ مارچ 24 کے مقابلے اپریل 24 میں چائے کی درآمد میں 10 فیصد کمی ہوئی ،اپریل 24 میں 5 کروڑ 22 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی ، مارچ 24 میں 5 کرور 85 لاکھ ڈالر مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی۔