بجٹ میں تنخواہیں اور پنشن 10 سے 15 فیصد تک بڑھنے کا امکان

18 May, 2024 | 03:45 PM

ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، آئندہ مالی سال 25-2024 کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے  15 فیصد اضافے کا امکان ہے ۔

 ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ(ای او بی آئی) میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے ، اس کے علاوہ قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے بجٹ آئی ایم ایف شرائط اور مہنگائی سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے جس کیلئے صوبوں سے بھی مشاورت جاری ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  25-2024 کے بجٹ میں حکومتوں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے پندرہ فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے تاہم حتمی فیصلہ حکومتیں وزارت خزانہ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کریں گی۔

مزیدخبریں