عثمان خان : سرکاری ملازمین اور سرکاری رہائش رکھنے والوں کے لیے بری خبر ، وارت ہاوسنگ نے سرکاری گھروں کے سروے کے لیے آئی بی کی خدمات حاصل کرلیں ۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئی بی نے مراسلہ وزارت ہاوسنگ کو ارسال کردیا، جس کے مطابق سرکاری گھروں میں سروے میں اسٹیٹ آفس انٹیلی جینس بیورو کے نمائندوں کو شامل کرے ۔
آئی بی کے ڈائریکٹر مطیع الرحمان باجوہ کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا۔ انسپیکشن ٹیم سرکاری گھروں میں غیر قانونی تعمیرات کو چیک کرے گی ، انسپیکشن ٹیم سرکاری گھروں کو کرائے پر دینے، غیر قانونی رہائش رکھنے والوں کو بھی چیک کرے گی ۔ سروے میں موقع پر سرکاری ملازمین کو نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔
انٹیلی جینس بیورو نے مراسلہ وزارت ہاوسنگ و تعمیرات کو جاری کر دیا ۔