سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خوشاب کے قریب سون ویلی میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دلی دکھ ہوا ، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔