سٹی42: صوبہ بھر کی جیلوں میں بجلی کی ضروریات کوسولر سے پورا کرنے کافیصلہ ،سولرسسٹم کی تنصیب کیلئےفنڈزمانگ لئےگئے۔
آئی جی جیل کے مطابق ابتدائی طور پر انرجی ڈیپارٹمنٹ نے 3 جیلوں میں سولرسسٹم کی تنصیب کی جبکہ لاہورکی جیلوں سمیت 39 جیلوں میں سولر کی تنصیب کیلئے 60 کروڑ سے زائد کے فنڈز درکار ہیں۔
میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ تمام جیلوں میں سولرسسٹم پرمنتقلی سے 40 سے 50 بلز میں کمی واقع ہوگی، اگلے مالی سال میں فنڈز فراہمی کے لئے سکیم بھجوا دی گئی ہے۔ڈی جی خان، میانوالی ، فیصل آباد میں سولرسسٹم کی تنصیب سےبجلی کےبلزمیں60فیصدتک کمی ہوئی ہے۔