سٹی42: وزیراعظم پاکستان کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ، پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلباء سے ملاقات کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی زیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انھوں نے پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلباء سے ملاقات کی ہدایت دی۔ پاکستانی سفیر نے وزیرِ اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلباء کی معاونت کر رہا ہے.
وزیراعظم نے ہدایات جاری کی کہ طلباء کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کو بر وقت معلومات فراہم کرتے رہیں ، سفارتخانے زخمی طلباء کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کریں ، جو زخمی طلباء پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں، انکی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے، زخمی ہونے والے طلباء کی واپسی کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی.
وزیرِ اعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ کرغزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں، اس صورتحال میں اپنے طلباء کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے. ہماری حکومت، کرغیزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔