حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پر رہیں، پاکستانی سفیر

18 May, 2024 | 12:25 PM

ویب ڈیسک : کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیرحسن علی ضیغم کا کہنا ہے کہ حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پر رہیں، ایمرجنسی میں طلبہ اس نمبر 507567667996 پر رابطہ کریں۔

 پاکستانی سفیرحسن علی ضیغم نے کہا کہ  مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں۔ طلبا کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کا پیغام موصول ہوا ہے، پاکستانی سفارتخانہ کرغز حکام سے رابطے میں ہے، پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ 

واضح رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مصری اور کرغز طلباء کے درمیان ہونے والی لڑائی کے بعد بڑی تعداد میں بلوائیوں نے پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلبہ و طالبات کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے اور 3 طالبعلموں کی ہلاکت کی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ 

مزیدخبریں