ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم، چیف جسٹس سے ایپل ہے کہ ہماری مدد کی جائے،کرغزستان سے پاکستانی طالب علم کا بیان

وزیر اعظم، چیف جسٹس سے ایپل ہے کہ ہماری مدد کی جائے،کرغزستان سے پاکستانی طالب علم کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کرغزستان میں پاکستانی طلبا کے ہاسٹلز پر مقامی افراد نے حملہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کی  اس کےحوالے سےپاکستانی طالبعلم کا بیان سامنے آگیا۔

 پاکستانی طالبعلم حیدر نے  بتایا ہے کہ 16 مئی کو غیر ملکی طالب علموں اور مقامی طالب علموں کا جھگڑا ہوا، کرغزستان کے مقامی طلبا نے اس کے ردعمل میں غیر ملکی سٹوڈنٹس پر حملے شروع کر دیئے، 17 مئی کو پاکستانی طالبعلموں بشمول طالبات کو ڈھونڈ کر ہاسٹل کے دروازے توڑ کر مارا گیا،پاکستانی ، بھارتی اور بنگالی طالب علموں کو مارا پیٹا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ  اب تک 5 اموات اور 50 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، پولیس اور لوکل انتظامیہ کے سامنے ہمیں مارا جارہا ہے، ہم یہاں محفوظ نہیں ہیں ہمارے لئے آواز اٹھائی جائے، پاکستانی حکومت ہمارے تحفظ کیلئے اقدامات کرے۔

 پاکستانی طالبعلم نے بتایا ہے کہ ہاسٹلز کے بعد انہوں نے اب گھروں پر بھی حملے شروع کر دیئے ہیں،یہاں پر  کرغزستان میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی طالبعلم ہیں،جن کے والدین پاکستان میں انتہائی پریشان ہیں، میری وزیر اعظم، چیف جسٹس اور دیگر ہائی اتھارٹیز سے ایپل ہے کہ ہماری مدد کی جائے۔