ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرغزستان ہنگامہ آرائی میں کوئی پاکستانی طالب علم جاں بحق نہیں ہوا ،عطاءاللہ تارڑ

کرغزستان ہنگامہ آرائی میں کوئی پاکستانی طالب علم جاں بحق نہیں ہوا ،عطاءاللہ تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ کرغزستان میں پاکستان کے سفیر نے تمام پاکستانیوں سے کہہ دیا ہے وہ آئندہ ہدایات تک گھر کے اندر ہی رہیں۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے کہا کہ ہم سفارت خانے سے رابطے میں ہیں اور مسلسل  صورتحال کو دیکھ رہے ہیں۔

عطاءاللہ تارڑ نے مزید بتایا کہ  بشکیک، کرغزستان میں ہنگامی آرائی میں غیرملکی طلباء کو نشانہ بنایا گیا ہے، پاکستانی طلباء کو بالخصوص نشانہ نہیں بنایا گیا، یہ غیر ملکی طلباء پر حملہ تھا اس خطرے کی زد میں پاکستانی طلباء بھی ائے ہیں، ان واقعات میں کوئی پاکستانی طالب علم جاں بحق نہیں ہوا ہے،  میں ذاتی طور پر وہاں حکام سے رابطے میں بھی ہوں اور ابھی تک کسی پاکستانی طالب علم کی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔