مرغی کا گوشت غریب عوام کی پہنچ سے باہر ، تیسرے روز بھی قیمت میں اضافہ

18 May, 2024 | 10:42 AM

ویب ڈیسک:مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بری خبر،ملک بھر میں گزشتہ 3 دن کے دوران مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 60 روپےکا اضافہ ہوگیا۔

ملک کے مختلف شہروں میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ تین دنوں کے دوران پشاور اور لاہور میں فی کلو گوشت کی قیمت میں تقریباً 60 روپے اضافہ ہوگیا،برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 458 روپے مقرر کی گئی ہے، تین رو ز میں مرغی کا گوشت 60روپے کلو مہنگا ہوا ہے۔

  مارکیٹ میں برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 304 روپے اور پرچون ریٹ 316 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

 لاہور میں فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا مزید اضافہ ہونے سے انڈے 261 روپے درجن ہو گئے  جبکہ پشاورمیں برائلر مرغی کی قیمت میں تین روز کے دوران 35 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مزیدخبریں