ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی جی پنجاب کا سنگین جرائم کی تفتیش سینئر افسران کی نگرانی میں مکمل کروانے کی ہدایت

آئی جی پنجاب کا سنگین جرائم کی تفتیش سینئر افسران کی نگرانی میں مکمل کروانے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  کی جانب سے ڈکیتی، قتل، اغو برائے تاوان سمیت سنگین جرائم کی تفتیش سینئر افسران کی نگرانی میں مکمل کروانے کی ہدایات جاری۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، شیخوپورہ، ساہیوال ریجن کے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز  نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

اجلاس کے دوران آئی جی پنجاب نے کہا کہ جرائم کی سرکوبی، انصاف و خدمات کی بروقت فراہمی افسران کی ذمہ داری ہے۔1787 کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم پر موصولہ شکایات کے موثر فالو اپ، داد رسی میں کارکردگی بہتر بنائیں، سائنٹیفک انوسٹی گیشن کے لئے جدید ٹیکنالوجی پر فوکس کریں، مقدمات کی ورک آؤٹ شرح میں بہتری لائیں۔تفتیش کے معیار میں بہتری کیلئے موثر سپرویژن، پراسیکوٹرز کے ساتھ کوارڈینیشن یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر عثمان نے مزید کہا ڈکیتی، قتل، اغو برائے تاوان سمیت سنگین جرائم کی تفتیش سینئر افسران اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں۔ کچہ کریمنلز کے خلاف جاری ٹارگٹڈ آپریشنز اور انٹیلی جنس بیسڈ کاروائیوں میں تیزی لائی جائے اور اغوا برائے تاوان سمیت منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انسدادی کاروائیوں کو مزید تیز کیا جائے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن محمد ادریس احمد، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان ، اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت سمیت دیگر افسران  موجود تھے۔