ڈیفنس میں پولیس وین پر حملہ, نامعلوم افراد آتش گیر مواد پھینک کر فرار

18 May, 2024 | 10:08 AM

سٹی42: لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں نامعلوم افراد نے پولیس کی وین پر آتش گیر مواد پھینک دیا جس کے باعث پولیس وین میں زوردار پٹاخوں اور دھواں اٹھنا شروع ہو گیا۔

ڈیفنس سی پولیس کی جانب سے سب انسپکٹر تنویر عمر کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق تھانہ ڈیفنس سی کی گاڑی لہنا سنگھ چوک کے قریب گشت پر تھی کہ پیچھے سے آنے والی سفید رنگ کی گاڑی سے آتش گیر مواد پولیس وین میں پھینکا گیا، آتش گیر مواد گرنے سے پولیس وین میں زوردار پٹاخوں اور دھواں اٹھنا شروع ہو گیا۔ پولیس وین ڈرائیور اور اہلکاروں نے فوری باہر نکل کر اپنی جان بچائی جبکہ ملزمان آتش گیر مواد پھینک کر فرار ہو گئے۔

ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ ملزمان نے آتش بازی میں استعمال ہونےوالا مواد پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر پھینکا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ملزم کو جلد پکڑ لینگے۔ 
 

مزیدخبریں