سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے بشکیک میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے کرغزستان میں پاکستانی اور دیگر ممالک کے طلبہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور وہ وہ مسلسل اپنے آپ کو صورت حال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں،وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے ایمرجنسی نمبر فراہم کر دیئے ہیں۔
کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر نے کہا ہے کہ حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پر رہیں، مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں، طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔