خواتین کیلئے جیل روڈ پر ڈرائیونگ سکول قائم ، کار،موٹرسائیکل چلانے کی تربیت دی جائیگی

18 May, 2024 | 09:39 AM

سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواتین کو بااختیار اور خود مختار بنانے کا مشن، آبشار ڈرائیونگ سکول جیل روڈ پر خواتین کیلئے ڈرائیونگ سکول قائم کردیا جہاں صبح سے شام تک کلاسسز جاری رہیں گی۔

خواتین کو بااختیار اور خود اعتماد بنانے کا مشن، وزیر اعلیٰ مریم نواز  کی ہدایت پر آبشار ڈرائیونگ سکول جیل روڈ پر خواتین کیلئے ڈرائیونگ سکول قائم کردیا گیا جس میں ڈرائیونگ کلاسسز صبح و شام جاری رہیں گی۔اس حوالے سے سی ٹی او لاہور نے آگاہ کیا کہ آبشار ڈرائیونگ سکول جیل روڈ پر خواتین کو کار،موٹرسائیکل اور سکوٹی چلانے کی تربیت دی جارہی ہے۔

لاہور ٹریفک پولیس کا خواتین کیلئے رائیڈ فار چینج پروگرام بھی جاری،رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز، کالجز میں سکوٹی ٹریننگ دی جارہی ہے۔ وویم آن ویلز پروجیکٹ کے تحت کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی ڈرائیونگ کیمپس لگائے جارہے ہیں۔ وویمن آن ویل پروجیکٹ کے تحت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ، خواتین بااختیار ہونگی تومعاشرے میں واضح تبدیلی آئیگی ہے۔ وومن آن ویلز پروجیکٹ اور رائیڈ فار چینج پروگرام کا مقصد خواتین کو زیادہ پر اعتماد اور خود مختار بنانا ہے،معاشرتی اورسماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کرداربہت اہمیت کا حامل ہے۔

مزیدخبریں