ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرمی کی شدت میں اضافہ ، درجہ حرارت 44 ڈگری تک جانے کا امکان

گرمی کی شدت میں اضافہ ، درجہ حرارت 44 ڈگری تک جانے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دن بہ دن گرمی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ جاری اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، اس وقت شہر  کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گرمی کے اضافے کے بعد زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 44ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ریکارڈ کیا ،ہوا کی رفتار 11 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ آنے والے 24 گھنٹوں کےدوران دور دور تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 ماہرین کی جانب سے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کیلئے احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

آلودگی کےاعتبار سے شہر لاہور دنیا بھر میں 7 ویں نمبر پر آگیا ہے۔شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 141 ریکارڈ کی گئی ، سیدمراتب علی روڈپرآلودگی کی شرح163ریکارڈ ، فیز8ڈی ایچ اےمیں آلودگی کی شرح139ریکارڈ ،کوٹ لکھپت میں آلودگی کی شرح110ریکارڈ جبکہ یوایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح189ریکارڈ کی گئی۔