سٹی42:انسداد دھشتگردی عدالت میں عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس پر سماعت آج ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ ، اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو جیل سے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔زیر حراست ملزمان کی عدالت میں حاضری مکمل کی جائے گی۔خدیجہ شاہ سمیت مقدمے کے دیگر برضمانت ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوں گے۔