ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز الہی کیخلاف نامعلوم مقدمات ،کیس کی سماعت 23 مئی کو ہوگی

پرویز الہی کیخلاف نامعلوم مقدمات ،کیس کی سماعت 23 مئی کو ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پرویز الہی کے خلاف درج تمام نامعلوم مقدمات کی تفصیلات کے لئے درخواست سماعت کے لئے مقرر ، کیس کی سماعت 23 مئی کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ،23 مئی کو کیس کی سماعت ہوگی۔چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر جسٹس محمد امجد رفیق  کیس کی سماعت کریں گے۔عدالت نے پرویز الٰہی کےخلاف درج مقدمات میں گرفتاری ڈالنے کے متعلق رپورٹ طلب کررکھی ہے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل غلام سرور نہنگ رپورٹ پیش کریں گے ، درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت، ائی جی پولیس، ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ درخواست میں نامعلوم مقدمات کی تفصیل فراہم ہونے تک کسی نامعلوم ایف ائی آر میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی ہے۔