مریم نوازشریف کا لینڈ ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت

18 May, 2024 | 08:58 AM

سٹی42: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو ریفارمز سے متعلق خصوصی اجلاس ،  پنجاب اربن لینڈ سسٹمز ان ہانسمنٹ پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے ڈیجیٹلائزیشن کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی اور لینڈ ڈیجیٹلائزیشن کے عمل میں متعلقہ محکموں کے اشتراک کار کو یقینی بنانے کا حکم جاری کیا۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اورمینجمنٹ آف سٹیٹ لینڈ کا بزنس پلان کے امور پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے پلس پراجیکٹ کے تحت لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جا رہی ، پنجاب کے تمام موضع جات کی آنر بیسڈ ڈیجیٹلائزیشن کی جائے گی، پارٹیشن آف لینڈاور پارسل ڈاکومنٹ کے ذریعے ریونیوسسٹم کوشفاف بنایا جائے گا، گورنمنٹ ہر طرح سے کلیئرپراپرٹی کو گرین ڈیکلیئرکرے گی ، ایشو ز والی لینڈ کو ییلو اور ریڈ ڈیکلیئر کیا جائے گا ،مشترکہ کھاتے کا سسٹم ختم کرنے کی تجویز کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا۔ہر خریدار کو علیحدہ پراپرٹی نمبر ملنے سے قانونی پیچیدگیاں کم ہوں گی۔
بریفنگ میں مزید آگاہ کیا کہ فرد ملکیت اورانتقال اراضی کے سسٹم کو بھی ڈیجیٹلائزیشن کر کے آسان بنایا جائے گا، اوورسیزپراپرٹی ٹرانسفرسروس میں فرد،میوٹیشن،ای گردآوری ، رجسٹریشن کی سہولت دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس کا جائزہ بھی لیاگیا۔

مزیدخبریں