سٹی42: پنجاب کی جیلوں میں بعض قیدیوں نے عمران خان کو ملنے والی سہولیات فراہم کئے جانے کا مطالبہ کر دیا ۔
سرکاری ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کی کئی جیلوں کسے قیدیوں آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ کر مطالبے کئے ہیں کہ انہیں بھی کھانے پینے، رہائش اور ورزش کی وہ تمام سہولتیں دی جائیں جو اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو دی جا رہی ہیں۔
آئی جی جیل خانہ جات کے نام آنے والے بعض خطوط میں لکھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ملنے والی سہولیات پریزن رولز 1978 کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہ ہیں۔ ان قیدیوں نے لکھا کہ ان کو بھی عمران خان کو دی گئی تمام سہولیات دی جائیں کیونکہ سہولیات تمام قیدیوں کے لئے یسکا ہونا چاہئیں۔