ویب ڈیسک: نیشنل گیمز شوٹنگ کے مقابلوں میں آرمی نے مزید چار گولڈ میڈلز جیت کر نیوی کو پیچھے چھوڑ دیا جبکہ آرمی کی شوٹر کشمالہ طلعت نے نیا قومی ریکارڈ بھی بنا دیا۔
جمعرات کو چاروں گولڈ میڈلز ایونٹ میں آرمی کے شوٹرز چھائے رہے، خواتین کی 25 میٹر پسٹل مقابلوں میں آرمی کی کشمالہ طلعت نے 582 اسکور بنا کر 571 کا پچھلا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیا نیشنل ریکارڈ بنا ڈالااور گولڈ میڈلحاصل کر لیا۔
نیوی کی رسام گل نے اس ایونٹ میں سلور جبکہ نیوی کی مہوش فرحان نے برانز میڈل حاصل کیے.
ویمن 25 میٹر پسٹل ٹیم ایونٹ میں آرمی نے گولڈ، نیوی نے سلور، واپڈا نے برانز میڈیل حاصل کیا۔
مَردوں کی 50 میٹر پسٹل شوٹنگ میں آرمی کے اظہر عباس نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ مینز 50 میٹر پسٹل ٹیم میں بھی آرمی نے گولڈ میڈل حاصل کیا، نیوی نے سلور اور ائیر فورس نے برانز جیتے۔