رافیل ندال فرنچ اوپن سے نکل گئے، ٹینس لیجنڈ کا کیرئیر انجری کی نذر ہو گیا

18 May, 2023 | 09:49 PM

ویب ڈیسک: رافیل ندال کولہے کی انجری ٹھیک نہ ہونے کے سبب مجبورا؍؍ فرنچ اوپن ٹینس چیمپئین شپ سے نکل گئے۔

اپنے فرنچ اوپن نہ کھیل سکنے کا اعلان کرتے ہوئے رافیل ندال نے بتایا کہ وہ کچھ مہینوں  کے لئے کورٹ سے رخصت ہو رہے ہیں۔اس کا مطلب ہے کہ میں ویمبلڈن بھی نہیں  کھیل سکوں گا  اور ممکن ہے کہ یو ایس اوپن بھی نہ کھیل سکوں۔

36سالہ اسپینش  ٹینس لیجنڈری نے کہا  میں سمجھتا ہوں 2024 میرا پروفیشنل ٹینس میں آخری سال ہو گا۔ ایک سال بعد ٹینس چھوڑ دینامیرا نہیں  میرے جسم کا فیصلہ ہو گا۔اس سے اس کیرئیر کا خاتمہ ہو جائے گا جس میں میں نے 22 سنگل گرینڈ سلیم جیتے۔

ایک پرہجوم نیوز کانفرنس میں رافیل ندال نے کہا کہ بظاہر انہیں ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ آئندہ سال ان کے ٹینس کیرئیر کا آخری سال ہو گا تاہم حتمی کچھ بھی نہیں ہوتا، امکانات بہرحال موجود رہتے ہیں۔ رافیل نڈال 2005 میں کلے کورٹ میں اترنے کے بعد سے پہلی بار فرنچ اوپن سے آؤٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 17 ایونٹس میں ندال نے 14 ٹائٹلز جیتے، انہیں صرف 3 مرتبہ شکست ہوئی۔

مزیدخبریں