سارا سال تنخواہ نہیں ملی،پاکستان ہاکی کے ہیڈ کوچ سائگفرئیڈ اکمین نےاستعفی دے دیا

18 May, 2023 | 09:03 PM

ویب ڈیسک: پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ سائگفرئیڈ اکمین نے عہدے سے استعفیٰ دےدیا ،سائگفرئیڈ اکمین نے عہدے سے استعفیٰ دینے کی تصدیق کردی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے عہدے سے مستعفی ہو گیا ہوں،ایک سال تک بغیر تنخواہ کے کام کرتا رہا ہوں، میں اپنا وعدہ پورا کرتا رہا ہوں لیکن اب استعفیٰ کے بغیر کوئی چارہ نہیں تھا، میرے ساتھ بہت وعدے کئے گئے لیکن پورے نہیں کئے گئے۔

سیگفرئیڈ ایکمین نے کہا کہ اب میں آگے بڑھنا چاہتا ہوں اس لئے پاکستان ہاکی کے ساتھ کام نہیں کرسکتا، مجھے موجودہ صورتحال میں اس کے علاوہ کوئی حل نظر نہیں آیا۔

اس موقع پر سیکرٹری پی ایچ ایف حیدر حسین نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ جب ہیڈ کوچ کو تنخواہ نہیں دے گا تو وہ استعفیٰ ہی دے گا، متعدد مرتبہ پی ایس بی کو کہا کہ ہیڈ کوچ کی تنخواہ ادا کی جائے لیکن تنخواہ ادا نہیں کی۔

مزیدخبریں