بلدیاتی انتخابی شیڈول ؛پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن کیخلاف سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان 

18 May, 2023 | 08:40 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی نے الیکش کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت زیادہ رکھنے کے خلاف جمعہ کو سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کاکہناتھا کہ پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن کے تاخیری حربوں کےخلاف کل سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں احتجاج کرے گی،الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی شیڈول کی مدت تقریباً ایک ماہ رکھ کر منتخب بلدیاتی نمائندوں کے احساس سے کھیل رہی ہے، الیکشن کمیشن کے تاخیری حربے بلدیاتی منتخب نمائندوں کو قبول نہیں ہیں۔ 

نثار کھوڑونے کہاکہ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابی شیدول پر نظر ثانی کرے اور شیڈول کے دن کم کرے، ایک سال سے بلدیاتی نمائندے انتظار کر رہے ہیں مزید تاخیری حربے استعمال کرنا بند کئے جائیں،ان کاکہناتھا کہ شیڈول کی مدت کو فوری کم کرکے بلدیاتی نمائندوں کو فوری عہدوںپر ذمہ داریاں ادا کرنے دی جائیں۔

مزیدخبریں