غیرقانونی طور پر پاکستان داخل ہونیوالا بھارتی نوجوان گرفتار  

18 May, 2023 | 07:37 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)عمرکوٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی نژاد نوجوان راجہ عرف بجلی کو گرفتارکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عمر کوٹ میں پاک بھارت بارڈر کراس کرنے والے بھارتی نوجوان کو حراست میں لے لیاگیا،گرفتار 20 سالہ نوجوان کا تعلق انڈیا کے علاقے راجستھان سے ہے،نوجوان کو غازی پوسٹ کھوکھراپار کے قریب سے گرفتار کیا گیا ،ملزم غیر قانونی طورپر پاکستانی علاقہ میں داخل ہوا تھا ، کھوکھراپار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

  گرفتار ملزم کے خلاف کھوکھراپار تھانے پر فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ،پولیس ذرائع کاکہناہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں