(ویب ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست حکام کے بیان پر نمٹا دی ۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے نظری بندی کے احکامات کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی،وکیل عثمان بزدار کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ ڈپٹی کمشنر کے حکم سے متعلقہ پولیس گرفتار کرنا چاہتی ہے گرفتاری سے روکا جائے، عثمان بزدار کے خلاف نظر بندی کے حکم کی کاپی مہیا کی جائے، سماعت کے دوران انتظامیہ نے جواب جمع کروا دیا۔
پولیس حکام نے کہاکہ ہمارے پاس کوئی ڈیٹینشن آرڈرز نہیں ہیں اور نہ ہی انہیں گرفتار کرنے کا حکم ہے،عثمان بزدار کو ہراساں نہیں کیا جا رہا ہے،جواب جمع کروانے پر عدالت عالیہ نے کیس ڈسپوز آف کر دیا۔