پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر امجد نے تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا

18 May, 2023 | 06:25 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر امجد کی نیوز کانفرنس ، تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے قربانی دینے والے شہدا کی یادگاروں پر حملے کئے گئے، مفادپرستوں کا ٹولہ عمران خان کو گھیرے ہوئے ہے، عمران خان نے انا کی خاطر دو صوبائی حکومتیں قربان کیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا فوکل پرسن برائے ٹریڈ یونین ڈاکٹر امجد دلبرداشتہ ہو کر پارٹی اور سیاست سے دستبردار ہو رہا ہوں، سانحہ نو مئی کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، بائیس سال قبل ملکی ترقی کے لیے سیاست کا باقاعدہ آغاز کیا سیاست عوام کے فلاح و بہبود کے لیے آج تک کی ہے۔

 انہو ں نے مزید کہا کہ ابھی تک سمجھتا تھا کہ پارٹی انصاف کے تحت کام کر رہی ہے لیکن اس کے برعکس کچھ اور ہی ہے ،ہم سب نے دیکھا نو مئی کو کیا ہوا ہنگامے اور حساس عمارتوں پر حملہ کیا گیا ۔شرم آتی ہے  کارکنوں نے شہیدوں کی تصاویر پر حملے کیے۔

مزیدخبریں