ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے حامد یعقوب کو ہٹا کر  امداد اللہ بوسال کو سیکرٹری خزانہ بنا دیا

secretary Finance replaced, Imdad Bosal, Hamid Yaqoob Shaikh, City42, Finance Divission, Prime Minister Shahbaz Sharif
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا۔

حامد یعقوب شیخ کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس کے امداد اللہ بوسال کو سیکرٹری خزانہ تعینات کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نئے سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اس سے قبل اسپیشل سیکرٹری خزانہ تعینات تھے۔

حامد یعقوب شیخ کی وزارت  خزانہ کے کلیدی عہدہ سے رخصتی کو 9 جون کو پیش ہونے والے وفاقی بجٹ کی تیاری کے تناظر میں اہم قرار دیا جا ہا ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کےروز  آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے افریقہ کے ملک گھانا کو تو 3 ارب روپیہ کا قرضہ جاری کر دیا لیکن پاکستان کے ساتھ قرضہ کی فراہمی کے مذاکرات اب تک نتیجہ خیز نہیں ہو سکے جس کے سبب وزارت خزانہ کے افسروں کو نئے بجٹ کی تیاری میں میں غیر معمولی دباو کا سامنا ہے۔