باجوڑ میں دہشتگردوں کے ساتھ انکاونٹر میں ایک جوان شہید، ایک دہشتگرد جہنم واصل

18 May, 2023 | 05:59 PM

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا  کے باجوڑ ضلع کے علاقہ لوئسم میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں فرنٹئیر کور کا ایک جوان  شہید ہو گیا اس انکاونٹر  میں ایک دہشت  گرد بھی مارا گیا۔ 

انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے ایف سی کے جوان سپاہی شفیق الرحمان کی عمر  23 سال تھی۔ ان کا تعلق ڈیرہ اسمعیل خان سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لوئیسم کے علاقہ کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے۔ شہادتوں سے ہمارا عزم مزید پختہ ہو رہا ہے۔ قبل ازیں منگل 17 مئی کو پختونخوا کے بنوں ضلع کے علاقہ جانی خیل میں انٹیلیجنس کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن میں دو دہشتگرد مارے گئے تھے۔ 

مزیدخبریں