ویب ڈیسک: بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا .
گزشتہ روز ہی پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے چئیرمین نجم سیٹھی نے سڈنی مارننگ ہیرالڈ سے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ بھارت کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کسی بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان انڈیا کے ساتھ ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ یا جنوبی افریقہ میں کھیل سکتا ہے۔
ٹیسٹ سیریز کسی تیسرے ملک میں کھیلنے کی پیشکش کی نوبت اس لئے آئی کہ بھارت پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے بلا جواز انکاری ہے جس کے جواب میں پاکستان بھی ہو سکتا ہے کہ ایشیا کپ سے پہلے اسی سال بھارت میں ہونےوالے ورلڈ کپ میں نہ جائے۔ نجم سیٹھی کی ٹیسٹ سیریز کے حوالہ سے پیشکش کو کرکٹ کے مداحوں نے دونوں ملکوں کے مابین کرکٹ کو بے سبب تلخیوں سے نکالنے کی ایک اوورر اچھی کوشش قرار دیا تھا وور نجم سیٹھی کے لچکدار رویہ کی عمومی طور پر تعریف کی جا رہی ہے۔
اس کے برعکس ایشیا کپ اور ہائبرڈ ماڈل سے فرار اختیار کرنے والے بی سی سی آئی حکام کی ہٹ دھرمی دنیائے کرکٹ کے سامنے تماشہ بن گئی ہے۔